امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر کو اغواء کرنے کی کوشش

Share

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے ذاتی پائلٹ کو خریدنے کی کوشش کی تاکہ مبینہ طور پر قتل کی سازش کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، تاہم یہ منصوبہ ناکام رہا۔ذرائع کے مطابق یہ کوشش خفیہ مذاکرات اور مالی پیشکش کے ذریعے کی گئی، مگر پائلٹ نے تعاون سے انکار کر دیا۔ وینزویلا کی حکومت نے اس رپورٹ کو امریکا کی “ریاستی دہشت گردی” کی مثال قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی حکام نے اس خبر پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔