امریکا :90 سالہ پردادی نےگریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی

Share

امریکا سے تعلق رکھنے والی جوئس ڈیفائو نامی 90 سالہ پردادی نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی۔جوئس ڈیفائو نامی 90 سالہ معمر خاتون نے 1951 میں معاشیات کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے الینوائے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا لیکن ان کی گریجویشن 2022 میں مکمل ہوئی ہے۔جوئس ڈیفائو نے ڈگری حاصل کرنے پر بہت خوشی کا اظہار کیا اور ان لمحات کو خوشگوار قرار دیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ میں وقت پر اپنی گریجویشن مکمل کرنا چاہتی تھی مگر قسمت میں کچھ اور لکھا تھا اور میں دوران پڑھائی ایک نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوگئی جس کے بعد میں نے پڑھائی چھوڑ کر اس کے ساتھ شادی کرلی۔جوئس ڈیفائو نے بتایا کہ انہوں نے پہلی شادی 1955 میں کی جس میں انکے تین بچے تھے لیکن شوہر کے دنیا سے چلے جانے کے باعث وہ شادی زیادہ دیر نہ رہی ، شوہر کی موت کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی۔خاتون نے مزید بتایا کہ مجھے میرے پوتے پوتیوں نے دوبارہ تعلیم کی جانب قائل کیا اور ڈگری مکمل کرنے کا مشورہ دیا اور آج میں ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *