الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا وقت بڑھا دیا

Share

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا وقت بڑھاتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں 7 بجے تک توسیع کردی۔ملک میں الیکشن کی گہما گہمی ہے اور سیاسی جماعتیں اور قائدین خاصے متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری 2024 کو شیڈول ہے۔ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا گزشتہ روز آخری دن تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے امیداروں کو سہولت دینے کے لئے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا وقت بڑھا دیا ہے۔ جس کے بعد پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا وقت 7 بجے کردیا واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے لیے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔تاج حیدر کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کرانے میں دشواریاں ہیں لہٰذا پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں توسیع کی جائے۔