الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت

Share

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے بنائے جانے والے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی و دیگر پارٹی کے نمائندے شریک ہوئے، سیاسی نمائندوں نے ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ پر اپنا فیڈ بیک دیا اور اس میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔الیکشن کمیشن نے سیاسی نمائندوں کی تجاویز کو سنا اور نوٹ بھی کیا، چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس میں شریک تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ قانون کی روشنی میں تجاویز کا جائزہ لے کر قابل عمل تجاویز کو ضابطہ اخلاق کا حصہ بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *