
نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے موصول 190 ملین پاؤنڈکےکیس میں نیب راولپنڈی نے آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کر رکھا ہے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کے آج نیب میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ وکلا نے عمران خان کو نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔عمران خان کو وکلا کے ذریعے نیب کو 20 نکات پرمشتمل جوابات اور دستاویزات فراہم کرنےکا مشورہ دیا گیا ہےاس کیس میں نیب نے کل زمان پارک میں تین صفحات پر مبنی نوٹس موصول کرایا تھا جس میں عمران خان کو آج صبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونےکی ہدایت کی گئی تھی۔عمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے ہمراہ القادر ٹرسٹ کی تفصیلات اور الحاق کے کاغذات ساتھ لائیں، ڈیڈبینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی اسی اسکینڈل کی تحقیقات میں 22 مئی کوطلب کیا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved