
افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 250 افراد جاں بحق جبکہ 500سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی، جس کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔افغانستان کی وزارت اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام مشرقی افغانستان میں آنےوالے 6.0 شدت کے زلزلے میں 250 سے زائد افراد ہلاک اور 500 زخمی ہو گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق یہ زلزلہ 1917 جی ایم ٹی پر جلال آباد سے 27 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں 8 کلومیٹر کی گہرائی پر ریکارڈ کیا گیا،افغان وزارت اطلاعات کے ایک اہلکار نے اناڈولو (Anadolu)ایجنسی کو بتایا کہ صوبہ کنڑ کے اضلاع میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،سڑکیں زمین کھسکنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جس سے متاثرہ علاقوں تک رسائی اورامدادی کارروائیوں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔مقامی افراد کے مطابق یہ ملک میں آنے والے انتہائی طاقتور زلزلوں میں سے ایک تھا،افغانستان کی عبوری انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی کہ زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، مردان،چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 6اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved