افغانستان میں خودکش دھماکا، گورنر بلخ سمیت 2 افراد جاں بحق

Share

افغانستان میں خودکش دھماکے میں گورنر بلخ داؤد مزمل سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا صوبائی دارالحکومت مزار شریف میں گورنرکے دفتر میں ہوا ، بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا گورنر کے دفتر میں جاری ایک اجلاس میں ہوا جس میں انتظامی امور زیر غور تھے ، دھماکے میں گورنربلخ سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی گورنر بلخ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہےافغان انتظامیہ کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، دھماکےکے مقام کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔داؤد مزمل کو ابتدائی طور پر مشرقی صوبے ننگرہار کا گورنر مقرر کیا گیا تھا جہاں انھوں نے اسلامی ریاست کے عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی کی قیادت کی تھی، انھیں گزشتہ سال بلخ منتقل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *