افغانستان میں بھارتی طیارہ گر کر تباہ

Share

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں ایک بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔افغانستان کی صوبائی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کہ طیارہ زیباک ضلع کے توپخانہ علاقے میں اونچے پہاڑوں سے ٹکرا گیا۔حکام کے مطابق مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی