
کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے نوجوان نے 13 سال کے بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب سنانواں میں پیش آیا جہاں اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو بدفعلی کانشانہ بنایا۔متاثرہ بچےنے پولیس کوبیان دیاکہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر میں لے جاکر اس سےبدفعلی کی، ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ شور نہ مچاسکا۔متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہےدوسری جانب والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں بتایاگیاکہ مسجد کےقاری نے فون کرکے آنے کا کہا اور جب پہنچا تو بچے نےبتایاکہ ملزم نے واش روم میں اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved