
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف تحریکِ انصاف کے وفد سے آج ملنے کو تیار ہیں مگر پی ٹی آئی کی جانب سے آج ملنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو فون کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے عامر ڈوگر سے فون پر کہا ہے کہ ملاقات کے لیے اپنے چیمبر میں موجود ہوںعامر ڈوگر نے انہیں جواب دیا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد کل ملاقات کے لیے آئے گا۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved