اسٹیٹ بینک نے شرح سود 12 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کردی

Share

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد کمی کردی مرکزی بینک نے شرح سود 12 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کردی۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج شرح سود میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ممتاز معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور امریکا کی جانب سے ٹیرف کی صورتحال کے باوجود شرح سود میں کمی ایک انتہائی مثبت فیصلہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں محمد سہیل نے کہا کہ شرح سود میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ مرکزی بینک کو آنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی توقع ہے