
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور اسی سلسلے میں حکومت اور پی ڈی ایم جماعتوں نے سر جوڑ لئے ہیں۔اس حوالے سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اور اسمبلیوں کی تحلیل کو روکنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved