
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ہر صورت روکنے کے لیے فاقی دارالحکومت اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنا شروع کردیا ہے ۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ماضی کے متعدد جلسوں کے دوران معاہدے کی خلاف ورزیوں کی وجہ سےتحریک انصاف کے رہنماؤں سے وضاحت طلب کرلی ہے، طلب کی گئی وضاحت میں ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ماضی میں بھی آپ کو متعدد بار جلسوں کی اجازت دی گئی،مگر آپ نے ہر بار ضلعی سےکیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی ۔جسکی وجہ سے اب اسلام آباد کی ضلعی نتظامیہ پی ٹی آئی منتظمین سے وضاحت چاہتی ہے کہ ماضی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود تحریک انصاف کو اب پھر جلسے کی اجازت کیوں دی جائے؟؟ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ان کے ماضی کمعاہدوں کی خلاف ورزیوں کی فہرست بھی تھما دے دی۔
تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان کے مطابق انہوں نےایک درخواست کے زریعے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لیے اسلام آباد انتظامیہ سے این او سی مانگا تھا۔تاہم اسلام آباد انتظامیہ نے مزید معلومات تحریک انصاف سے مانگی ہیں،ہم اگلے 24 گھنٹوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طلب کردہ معلومات فراہم کردیں گے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved