اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی جسٹس فائز عیسی قاضی سے ملاقات

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔ جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد عرصے تکا جاری رہی، ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ ججز کے درمیان ہونے والی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جسٹس فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی چائے اور کافی سے تواضع کی، واضح رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *