اسفندیار انتخابی سیاست سے دستبردار

Share

عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی نشستوں کیلئے امیدواروں کا حتمی اعلان کردیا ہے. پارٹی قائد اسفندیارولی خان نے خرابی صحت کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہ لینے اور انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی صدر ایمل ولی خان اپنے والد کی نشست این اے25چارسدہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔