اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر پھر بمباری

Share

اسرائیلی فوج نے پیر کی علی الصبح غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس سے متعلق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہےکہ فلسطینی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد غزہ پر بمباری کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی علی الصبح غزہ کی پٹی پر کئی دھماکے رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ان میں اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ اس نے غزہ کی انڈر گراؤنڈ سائٹ پر حملے کیے ہیں، ان مقامات پر حماس نے راکٹوں کی تیاری کے لیے بارود جمع کر رکھا تھا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ حملے ہفتے کے روز غزہ کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *