اسرائیلی فوج کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، کشتیاں اور کارکنان زیر حراست

Share

اسرائیلی فوج نےگلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا بول دیا، اسرائیلی فوج نے فلوٹیلا کے جہازوں، کشتیوں کو روکنا شروع کردیا۔اسرائلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا کو روک دیا گیا ہے، مسافروں کو اسرائیلی پورٹ پر منتقل کیا جارہا ہے، گریٹا تھن برگ اور ان کے ساتھی محفوظ اور صحت مند ہیں۔منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکار جہازوں، کشتیوں پر چڑھ گئے، کیمرے بند کردیے، فلوٹیلا میں شریک افراد کی خیریت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل جہازوں اور کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا۔گلوبل صمود فلوٹیلا 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل ہے اور قافلے میں 500 سے زیادہ افراد سوار ہیں جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی قافلے میں شامل ایک کشتی میں داخل ہوگئے اور اس کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیاگلوبل صمود فلوٹیلا امدادی سامان لے کر غزہ کی طرف گامزن ہے، فلوٹیلا میں شامل کشتیوں پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج فلوٹیلا تک پہنچ گئی ہے، اسرائیلی فوج فلوٹیلا کو راستہ تبدیل کرنے کا کہہ رہی ہے، اسرائیلی فوج نےخبردار کیا ہے کہ فلوٹیلا وار زون میں داخل ہو رہا ہےاسرائیلی فوج نے فلوٹیلا کا رخ اسرائیلی بندرگاہ اشدود کی طرف موڑنے کا کہتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا اپنی امداد اشدود بندرگاہ پر چھوڑ دے وہاں سے غزہ پہنچائی جائے گی۔امدادی سامان اور ادویات لے کر غزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا نامی بحری بیڑہ ہائی رسک زون میں داخل ہوگیا تھارپورٹس کے مطابق صمود فلوٹیلا کی متعدد کشتیوں کے لائیو فیڈ اچانک بند ہوگئے ہیں، جبکہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیلی بحریہ کی کارروائی کے نتیجے میں ہوا ہے۔اس سے قبل اطلاع ملی تھی کہ اسرائیلی جہاز فلوٹیلا کی کشتی “Alma” کو دونوں جانب سے گھیر چکے ہیں اور مداخلت قریب ہے