اسرائیلی فوج کا صحافیوں کی گاڑی حملہ، 5 صحافی جاں بحق

Share

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نصیرات میں العودہ اسپتال کے سامنے اسرائیلی بمباری سے گاڑی تباہ ہو گئی۔گاڑی میں سوار 5 صحافی جاں بحق ہو گئے. واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر حملے کے نتیجے میں مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔دوسری جانب پوپ فرانسس نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل بچوں پر گولیاں برسا رہا ہے۔پوپ کے بیان پر اسرائیل نے ویٹیکن کے سفیر کو طلب کر لیا تھا