ارشد شریف قتل کیس ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ

Share

کینیا میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرانے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف نے فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *