اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن پشاور سے گرفتار

Share

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج کے دوران اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم شہریار نے گرفتاری سے بچنے کےلیے مونچھیں منڈوالیں اور بھیس بدلا تھا جس کے باعث چھاپے کے دوران ملزم کی شناخت میں مشکل پیش آئی تاہم ملزم کو کئی روز کی کوششوں کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیپولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر معافی مانگ لی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *