آصف زرداری کے خلاف عمران خان کے الزامات، پیپلزپارٹی کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست

Share

آصف علی زرداری کے خلاف عمران خان کے الزامات پر پیپلز پارٹی حیدر آباد کے رہنما کی جانب سے بلدیہ تھانے میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔درخواست پیپلز پارٹی رہنما پی ایس 66 حیدرآباد کے انفارمیشن سیکرٹری ندیم جتوئی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے بغیر ثبوت کے آصف زرداری کے خلاف سنگین الزامات لگائے، الزامات کے ذریعے آصف زرداری کی ساکھ متاثر ہوئی، عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جائیں کہ کس کے کہنے پر انہوں نے الزامات لگائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *