آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹوں سے آنجہانی ملکہ برطانوی کی تصویر ہٹانے کا اعلان کردیا

Share

آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے کہا کہ 5 ڈالر کے کرنسی نوٹ پر سابق ملکہ ایلزبتھ دوم کی جگہ مقامی آسٹریلوی ثقافت کی تصویر چھاپی جائے گی۔آسٹریلیا کے ریزرو بینک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کے مقامی باشندوں سے نوٹ کے نئے ڈیزائن کے بارے میں مشاورت کریگا کہ آسٹریلوی باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کو ترجیح دی جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 8 ستمبر کو ملکہ ایلزبتھ دوم کے اتنقال کے موقع پر آسٹریلیا میں سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن بعض آسٹریلوی مقامی باشندوں کی تنظیموں نے برطانوی نو آبادیاتی دور کے تباہ کن اثرات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *