آرمی چیف کی تعیناتی: وزارت دفاع کو وزیر اعظم کاخط مل گیا ہے،وزیردفاع کی تصدیق

Share

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزارت دفاع کو وزیر اعظم کا خط مل گیا ہے، اس خط کے بارے میں جی ایچ کیو کو بتا دیا گیا ہے، دو تین روز میں تمام مرحلہ مکمل ہوجائے گا اور یہ ہیجان ختم ہوجائے گا۔ آئندہ ایک دو دن میں اس حوالے سے فیصلہ بھی متوقع ہے، دو یا تین دن میں سارا مرحلہ طے ہو جائے گا، اس مرحلے کے بعد عمران خان سے جو دو دو ہاتھ کرنے ہیں وہ بھی ہو جائے گا، ان ہی اداروں نے چار سال عمران خان کو مکمل سپورٹ کیا، عمران خان اپنی ناکامیوں کا ملبہ اداروں پر نہ ڈالیں اور ان پر حملے نہ کریںوزیر دفاع نے کہا کہ ایک ادارے کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے غلط خبریں چلیں، اس ادارے کا ماضی میں ایک کردار رہا ہے، وہ کردار ماورائے آئین رہا ہے، آج وہ ادارہ آئین کے تحت کردار ادا کرنا چاہتا ہے، آج 75 سال بعد اگر ادارہ آئین کے طابع رہنا چاہتا ہے تو اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں ادارے اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان اداروں کو غیر آئینی اقدامات پر اکسا رہے ہیں، عمران خان اپنے اقتدار کے لیے غیر آئینی حربے استعمال کر رہے ہیں، عمران خان اقتدار کے غم میں پاگل ہوئے ہیں، عمران خان کا فلسفہ قوم کی خدمت نہیں بلکہ یہی ہے کہ چور چور کہے جاؤ اس پر ووٹ ملیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *