آرمی تنصیبات پرحملوں میں مطلوب مراد سعید کی گرفتاری کیلئے پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا

Share

آرمی تنصیبات پر حملوں اور دیگر دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب تحریک انصاف رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے پی، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو دہشت گردی کے مقدمات میں انتہائی مطلوب ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مراد سعید کی پنجاب اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع نہیں، ان کی سوات اور بٹ خیلہ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب چارسدہ میں پولیس نے سابق صوبائی وزیرعارف احمدزئی کے گھر پرچھاپا مار البتہ سابق صوبائی وزیر گھر پر موجود نہیں تھے، تاہم تلاشی کے بعد پولیس اہلکار واپس چلے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *