آذربائیجان نے جھنڈا نظر آتش کرنے پر آرمینیا سے اپنے ایتھلیٹس واپس بلالئے

Share

آرمینیا میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے کے دوران آذربائیجان کا جھنڈا نظر آتش کردیا گیا۔یہ واقعہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش آیاجس کی میزبانی آرمینیا کر رہا ہے۔ آذربائیجان کی جانب سے جھنڈے کو آگ لگانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ سے اپنے ایتھلیٹس واپس بلا رہا ہےآذربائیجان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں حصہ لینا ان کے ایتھلیٹس کے لیے اب ناممکن ہے اور وہ آرمینیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے جھنڈا چھینا اور اسے آگ لگادوسری جانب آرمینیا نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ اس واقعےکو فوری طور پر حل کر لیا گیا تھا اور چیمپئن شپ میں حریفوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *