آج بھی شدید دھند ، 24 پروازیں منسوخ، 4 متبادل ایئر پورٹس منتقل

Share

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید دھند کے باعث 24 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 4 متبادل ایئر پورٹس منتقل کر دی گئیں۔آویئر انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دمام سے اسلام آباد اور سیالکوٹ کی پروازیں پی کے 246، 244 لاہور منتقل کر دی گئیں۔پی آئی اے کی کویت سٹی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 240 لاہور اتار لی گئی ۔دمام سے لاہور کی پرواز پی کے 248 کو اسلام آباد موڑا گیا۔دھند سے آج بھی 23 پروازیں منسوخ، 3 منتقلاسلام آباد سے جدہ کی سعودی ایئر لائن کی 2 پروازیں، اسلام آباد سے دبئی کی پرواز ای آر 702 اور پی کے 233 منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے کراچی کی 2 پروازیں ای آر 503 اور 505، اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ ہو گئیں۔کراچی اورسکھر کے درمیان پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 536، 537 ، پشاور سے ابوظبی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 118 منسوخ ہو گئی۔ملتان سے دبئی کی پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 221 اور 222، لاہور سے کراچی کی 4 پروازیں ای آر 522، 523، 524 اور 526 منسوخ کر دی گئی۔لاہور سے ابو ظبی کی پی آئی اے کی پرواز 236 بھی منسوخ کر دی گئی