
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کی طبیعت ناساز ہے، انہیں معدے میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کی زیرِ حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ زیرِ حراست افراد کی کم از کم جیلوں میں ملاقات تو کرائی جاسکتی ہے۔جسٹس امین الدین نے لطیف کھوسہ کو ہدایت کی کہ کیس کی سماعت ہو رہی ہے، فی الحال کسی اور طرف نہ جائیں، ملاقات سے متعلق اٹارنی جنرل یقین دہانی کرا چکے ہیں۔بعدازاں آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved