
راولپنڈی پولیس نے سانحہ 9 مئی کے واقعات میں نامزد پی ٹی آئی کے 63 رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 63 رہنماؤں اور کارکنان کی فہرست عدالت میں پیش کردی ہے، اور ساتھ ایک درخواست میں ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ آراے بازار پولیس کی جانب سے روپوش ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لئے درخواست انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائرکی گئی ہے۔درخواست کے متن میں ہے کہ ملزمان مقدمہ میں نامزد ہیں اور ان کی گرفتاری مقصود ہے، ان روپوش ملزمان کے وارنٹ گرفتاری مطلوب ہیں۔درخواست میں 60 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کے نام شامل ہیں، اور ان میں زلفی بخاری، زین قریشی، اعجاز جازی، اجمل صابر، زرتاج گل، فرخ حبیب، چوہدری عظیم، گل اصغرخان، حماد اظہر، چوہدری ساجد، عارف عباسی اور دیگر شامل ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved