
گورنر پنجاب کے حکم پروزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے والا ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ کو تبدیل کردیا گیاگورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حکم پروزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ جہانزیب کو تبدیل کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جہانزیب کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عبدالرؤف مہرکو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی ٹوٹیفائی کردیا تھا اور چیف سیکرٹری نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔تاہم بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر پرویز الٰہی اور صوبائی کابینہ کو بحال کیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved