چین سے قرضے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کوششیں تیز

Share

حکومت نے چین سے قرض ملنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان چین سے 60 کروڑ ڈالرکے رعایتی قرضے کا خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق چینی بینکوں کی زیرِ التوا ادائیگیوں کی اقساط پر شرائط عائد ہیں جبکہ وزارت خزانہ 60 کروڑ ڈالر کا قرضہ غیر مشروط چاہتی ہے۔پاکستان جولائی سے قرض کیلئے مشاورت میں مصروف ہے، زیرالتوا منظوریوں کے ساتھ مالیاتی انتظام کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔