چورائیرپورٹ سے4 ارب مالیت کےقیمتی سامان, سونےسےبھرا کنٹینر لے اڑے

Share

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے چور ڈیڑھ کروڑ ڈالرز (4 ارب 25 کروڑ پاکستانی روپے ) سے زائد مالیت کے سونے اور دیگر قیمتی سامان سے بھرے کنٹینر کو بآسانی چرا کر لے گئے ۔پولیس کی جانب سے اس پراسرار چوری کے پیچھے چھپے افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔پولیس افسر اسٹیفن ڈیوسٹین کے مطابق گزشتہ دنوں ایک طیارے نے یہ کنٹینر ائیرپورٹ پر پہنچایا اور پھر اسے گودام میں لے جایا گیااس کے بعد یہ کنٹینر غیر قانونی طریقے سے وہاں سے ہٹا دیا گیا۔پولیس کی جانب سے یہ نہیں بتایا کہ سکیورٹی کیمروں میں کچھ ریکارڈ ہوا یا نہیں، کس فضائی کمپنی نے کنٹینر پہنچایا تھا یا اس کا مالک کون تھا۔ہائبرڈ اسٹیفن ڈیوسٹین کے مطابق میں بس یہ کہہ سکتا ہوں کہ کنٹینر میں سونے کے ساتھ ساتھ دیگر قیمتی اشیا بھی تھیں، جن کی مالیت 2 کروڑ کینیڈین ڈالرز سے زائد ہے، چوروں کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔اس واقعے کو 3 دن ہو چکے ہیں اور ہر پہلو کی تفتیش کر رہے ہیں، اس کنٹینر کا حجم 5 یا 6 اسکوائر فٹ ہے اور اس کے غائب ہونے سے ائیر پورٹ کے کسی آپریشن پر اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *