پی ٹٹی آئی احتجاج کے دوران فیک پروپیگنڈا کرنے پر یوٹیوبر مطیع اللہ جان گرفتار

Share

پاکستان تحریک انصاف کی فائنل کال کے دوران یوٹیوبر مطیع اللہ جان کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف من گھڑت خبریں چلا کر احتجاجی لوگوں کو اکسایا گیا، صحافی مطیع اللّٰہ جان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق مطیع اللّٰہ جان کو گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ میں منتقل کیا گیا ہے۔مطیع اللّٰہ جان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کی اطلاعات ہیں، مطیع اللّٰہ جان کے خلاف ابھی تک کسی درج مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئی ہے۔کمیٹی ٹو پرٹیکٹ جرنلسٹ کی طرف سے مطیع اللّٰہ جان کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے