پنجاب حکومت کا صوبائی آمدن بڑھانے کے لیے 350 سے زائد سرکاری پراپرٹیز کو فروخت کرنے کا فیصلہ

Share

پنجاب کی صوبائی حکومت شاہ خرچیوں کے بعد مشکلات کا شکار

پنجاب حکومت کا صوبائی آمدن بڑھانے کے لیے 350 سے زائد سرکاری پراپرٹیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ ۔لاہور ڈویژن میں 46 سرکاری پراپرٹیوں کو 6 ارب روپے میں فروخت کیا جائے گا

جبکہ ساہیوال ڈویژن میں 79 پراپرٹیوں کو 80 کروڑ روپے میں ،فیصل آباد میں 114 پراپرٹیوں کو 3 ارب 30 کروڑ میں فروخت کیا جائے گا۔

گوجرانوالہ میں 3 ارب روپے 30 کروڑ مالیت کی 6 پراپرٹیوں کو فروخت کیا جائے گا۔

سرگودھا میں 5 ارب روپے مالیت کی 14 پراپرٹیز اور ملتان ڈویژن میں 2 ارب روپے مالیت کی 16 سے زائد سرکاری پراپرٹیوں سمیت ڈی جی خان کی 26 سرکاری پراپرٹیوں کو 5 ارب 30 کروڑ روپے فروخت کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *