ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ: قومی ٹیم آج اپنا اخری میچ کھیلنے دبئی پہنچ گئی

Share

پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اپنا آخری میچ کھیلنے کے لئے ابو ظہبی سے دبئی پہنچ گئی۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے آج فتح لازمی درکار ہے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فاسٹ بولرز جارحانہ مزاج ہیں،، فائنل میں جو بھی ٹیم آئے گی ہم تیار ہیں، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے میچ میں سو فیصد پرفارم کروں۔