وفاقی حکومت کا دفاع سے متعلق گاڑیوں کی درآمد کا فیصلہ

Share

وفاقی حکومت نے دفاع سے متعلق گاڑیوں کی درآمد کا فیصلہ کر لیا۔وزارتِ تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے استعمال شدہ گاڑیوں یا گاڑیوں کے چیسز درآمد کرنے کی منظوری دے دی, وفاقی حکومت کی منظوری سے وزارتِ تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کر دی، گاڑیوں یا گاڑیوں کے چیسز درآمد کرنے کی اجازت ری ایکسپورٹ مقاصد کے لیے ہو گی۔دفاعی پیداوار کے ریاستی ملکیتی اور ان کے مکمل کمرشل ماتحت ادارے گاڑیاں درآمد کر سکیں گے، ایف بی آر ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے رجسٹرڈ ادارے گاڑیوں کی درآمد کر سکیں گے۔وزارتِ تجارت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دفاعی پیداوار اور وزارتِ داخلہ کے این او سی سے ان گاڑیوں کی درآمد مشروط ہو گی