نواز لیگ سرائے عالمگیر کا صدر اغوا کے بعد قتل

Share

مسلم لیگ نواز سرائے عالمگیر کے صدر راجہ رؤف کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔

مقامی پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ 6 ڈاکو سابق چیئرمین یونین کونسل سرائے عالمگیر راجہ رؤف کے گھر میں داخل ہوئے، لوٹ مار کے بعد ڈاکو راجہ رؤف کو ساتھ لے گئے اور راستے میں ہی قتل کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

رانا ثنا اللہ نے متعلقہ اداروں کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔وزیر داخلہ نے واقعے میں ملوث مجرمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *