
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی طرف سے میئر کراچی کے انتخابات کے روز غیر حاضری پر29 بلدیاتی چیئرمینوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔کراچی میئر الیکشن کے روز غیر حاضری کے معاملے پر پارٹی قیادت نے بلدیاتی چیئرمینز کے خلاف کارروائی تیز کر دی، 29 بلدیاتی چیئرمینز کے پارٹی عہدے بھی معطل کر دیئے گئے۔پی ٹی آئی قیادت نے بلدیاتی چیئرمینز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے 3 روز میں جواب طلب کر لیا کہ ووٹ کاسٹ کرنے کیوں نہیں آئے، شوکاز کا جواب بذریعہ واٹس ایپ اور ای میل دیا جائے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved