
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج پانچواں روز ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ اور وزارت خزانہ حکام سے بات چیت کرے گا۔وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے وفد کو میکرو اکنامک اہداف اور معاشی صورت حال سے آگاہ کریں گے، آئی ایم ایف کو ٹیکس محاصل اور مالیاتی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گاذرائع کے مطابق عالمی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کے بارے میں بتایا جائے گا۔ آئی ایم ایف وفد سے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔آئی ایم ایف مشن صوبائی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گا، بجٹ سرپلس اور زرعی انکم پر ٹیکس وصولی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ذرائع نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے نمائندے آئی ایم ایف سے تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کریں گے۔ ایف بی آر حکام ٹیکس ریونیو سمیت اصلاحات پر بریفنگ دیں گے۔آئی ایم ایف وفد کو پہلی سہ ماہی میں ٹیکس ریونیو میں ممکنہ شارٹ فال اور اس کے حل پر اعتماد میں لایا جائے گا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
kwrb7a
rms5oj
hrqmkm