
موسیقی کی دنیا کے بےتاج بادشاہ لیجنڈری گلوکار مائیکل جیکسن کی جرابیں 8 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں نیلام ہونے والی جرابیں مائیکل جیکسن نے 1997 میں ورلڈ ٹور کے دوران کنسرٹ میں پہنی تھیں۔ سفید ایتھلیٹک جرابوں پر رائن اسٹونز (چمکدار پتھر) لگے ہوئے ہیں۔ان جرابوں کو لیجنڈری گلوکار کے مشہور گانے ’بیلی جین‘ کی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔نیلام گھر کی نمائندہ آروئر الی کے مطابق مذکورہ کنسرٹ کے بعد مائیکل جیکسن کی جرابیں ان کے ڈریسنگ روم کے قریب ایک ٹیکنیشن کو ملی تھیں۔ ان جرابوں کو 28 سال تک ایک فریم میں محفوظ رکھا گیا تھا۔تاہم اب نیلامی کے اشتہار میں شائع شدہ تازہ تصویر میں ان جرابوں پر دھبوں کے نشانات واضح ہیں، جبکہ چمکدار پتھر بھی زرد پڑ چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے باجود ابتداً ان جرابوں کی قیمت 3 ہزار سے 4 ہزار یورو (تقریباً 3 ہزار 4 سو سے 4 ہزار 5 سو امریکی ڈالرز) لگائی گئی تھی مگر یہ 7 ہزار 688 یورو (تقریباً 8 ہزار 822 امریکی ڈالرز) میں فروخت ہوئی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
bui5e1
3wamou
w5rb2u
sme6wl
52rw8l
erlvt1
nq2roy
li6n2h
v61o9r
1g62mf
91b3ww
Thank you for any other fantastic post. Where else could anyone get that type of info in such a perfect manner of writing?
I’ve a presentation next week, and I am at the search for such information.