لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آگ، حج پرواز کو روک دیا گیا

Share

آوئیرانٹرنیشنل کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس سے ایئرپورٹ کے لاؤنج میں دھوا بھر گیا۔ ایئر پورٹ کے لاؤنج میں لگنے والی آگ کے باعث مسافروں کو باہر نکال کر دوسرے ہال منتقل کردیا گیا ہے۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں لگی، جس سے امیگریشن سسٹم کو جزوی نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آگ سے ایئرپورٹ کا امیگریشن سسٹم جل چکا ہے۔