فیصل آباد: پولیس کی زیرحراست ملزم ہلاک،تھانہ معطل، ایس ایچ او گرفتار

Share

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں پولیس کی زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔سی پی او فیصل آباد نے ملزم ایس ایچ او کو گرفتار کرکے تھانہ تاندلیانوالہ کی حوالات میں بند کرا دیا، پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او نے لاش اپنی ذاتی گاڑی میں ڈال کر خالی پلاٹ میں پھنکوا دی لاش پھنکوانے کے بعد ایس ایچ او نے شہری سے ون فائیو پرکال کرواکے نامعلوم لاش کی موجودگی کی اطلاع دلوائی۔واقعے کے بعد قائم مقام سی پی او کے حکم پر پورا تھانہ معطل کردیا گیا جب کہ ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،ایس ایچ او کو اپنے ہی تھانےکےحوالات میں بند کردیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *