عمران خان کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف درخواست پر جلد سماعت کی استدعا

Share

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کردی۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراضات کیخلاف اپیل پرجلدسماعت کی استدعا کرتے ہوئے درخواست دائر کی۔عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو آئینی درخواست میں چیلنج کیا تھا، رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کرواپس کردی تھی۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل دائرکر چکے ہیں، جس پر جلد سماعت کی جائے