
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والوں کو اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی سے متعلق آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزدگی پر مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے، اعظم سواتی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے ابتک کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔خیال رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے کے باعث پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب ناصرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہوگئے تھے بلکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو ملک میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کی اجازت بھی دے دی اور نا اہل قرار دیئے گئے ارکان اسمبلی کے اہل خانہ کو ٹکٹ کیلئے ترجیح دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
k2ker0
I started taking Prime Biome Gummies hoping to improve both my digestion and skin—but the
results were mixed. I did notice less bloating and my gut felt calmer after a couple of weeks.
The gummies taste pleasant and are easy to take, which is a big plus.
But purchasing them wasn’t worry-free—besides occasional digestive discomfort, I learned the hard way to only buy from their official site, or risk getting a subpar or fake product.