
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت میں 4 مئی تک توسیع کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد، قتل اور اقدامِ قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی لاہور نے عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔اس سے قبل اے ٹی سی لاہور نے عمران خان کو آج کی سماعت کیلئے ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت دی تھی۔ اے ٹی سی لاہور نے عمرا ن خان کی ایک دن کی ویڈیو لنک کی استدعا منظور کی۔عدالت نے تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، محمودالرشید، اعجاز چوہدری کی عبوری ضمانت بھی 4 مئی تک منظور کرلی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved