سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تحت الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لئے فنڈزجاری کرنےکا آج آخری روز

Share

سپریم کورٹ کی جانب سے سٹیٹ بینک کو براہ راست الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز جاری کرنے کی آج آخری ڈیڈ لائن ہے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست رقم جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ 17 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیں گے۔سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اکاؤنٹنٹ جنرل کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو پیش کرے۔حکم نامے میں مزید کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز کی وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔دوسری جانب اس معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا، قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر انتخابات کے لئے فنڈز جاری کرنے کے حکم کا جائزہ لیا جائے گا۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو شرکت کی ہدایت کی ہے، وزیر قانون، وزیر تجارت ، آڈیٹرجنرل ، گورنراسٹیٹ بینک کو اجلاس میں خصوصی طور شرکت کی دعوت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے 12 اپریل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی پر اٹارنی جنرل، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دئیے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *