
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیرِ خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شوکت ترین کے خلاف مقدمے کے مدعی کا نام ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved