
سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر فرد جرم کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے عدالت سے التوا مانگ لیا۔وکیل حامد خان نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ دیا ہے، اس فیصلے کا جائزہ لینا چاہتا ہوں۔جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تو نیا آڈر آیا ہے، جس آرڈر کے خلاف آپکی یہ اپیل ہے اسے ہم ابھی بھی سن سکتے ہیں،ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف آپ نئی اپیل بھی دائر کرسکتے ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کا کیس اپنی باری پر سنا جائے گا، عدالت نے حامد خان کی استدعا منظور کرکے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کا حکم نامہ جاری کر دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 4 دن نیب کی تحویل میں رہ چکے ہیں، نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید 5 روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، نیب کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی گئی۔نیب کے مطابق تفتیش کے دوران نئے حقائق سامنے آئے ہیں جن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے، نیب کے مطابق تفتیش کے حتمی نتیجے پر پہنچنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved