روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ، 16 افراد ہلاک، 124 زخمی

Share

روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور جنوبی صوبے زپوریزہیا پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے، جس میں 16 افراد ہلاک اور 124 زخمی ہوئے۔اس حملے کے نتیجے میں دارالحکومت کیف میں نو منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، یوکرین نے بدھ کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے کیف کے 27 مقامات کو نشانہ بنایا جس سے رہائشی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور اہم انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ادھر یوکرینی صدر زیلینسکی نے روسی حملوں کو خالص دہشت گردی قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مہذب معاشرے کے طور پر دنیا اس کا جواب دے۔دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حملوں میں یوکرین کی فوج اور اسکے صنعتی کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے