
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکنگ کے اوقاتِ کار جاری کر دیے۔رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ کے اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں جمعے کو بینک 9 سے 12:30 تک پبلک ڈیلنگ کریں گے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے۔رمضان المبارک میں اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں جمعے کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
Good website! I truly love how it is easy on my eyes and the data are well written. I’m wondering how I could be notified when a new post has been made. I have subscribed to your RSS feed which must do the trick! Have a nice day!