
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔دہشتگردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانہ چودھوان پر رات گئے دہشت گردوں نے بھارتی ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے تھانے پر رات 3 بجے کے قریب چاروں اطراف سے حملہ کیا، دہشت گردوں نے پہلے اسنائپر گولیاں چلائیں اور پھر چودھوان پولیس اسٹیشن میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی۔پولیس شہداء میں محمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید، محمد ادریس، محمد عمران، سفدر، کوثر،اہترام سید، رفیع اللہ اور حمید الحق شامل ہیں جبکہ شہید ہونے والوں میں ایلیٹ فورس کے 6 اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ کوئیک رسپانس فورس بھی اضافی نفری لے کر موجود ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved